انتخابی منشور


آپ نے نہاری پیک کروائی اور دکان سے نکلنے ہی والے ہیں کہ ایک نامانوس سی آواز کانوں میں گھسے گی ‘پائی جان شاپر ڈبل کرالو نئیں تے رُڑ جائیگی جے” ایسے بہت سے خدائی خدمتگار ہر روز متعدد بار آپکو کسی نہ کسی معاملے میں مفید مشورہ دیتے ملیں گے وہ بھی فائدے نقصان سے بے نیاز۔ پاکستان میں اللہ کے فضل و کرم سے ڈھیر سارے سیانے رہتے ہیں، اکثریت ان میں سے ویلے ہیں تو بس بیٹھے بیٹھے عوام کی فلاح و بہبود کے واسطے خونِ جگر جلاتے ہیں، تدبیریں کرتے ہیں۔ایسے لوگوں کو عرفِ عام میں سیاستدان کہتے ہیں، اور کچھ کریں نہ کریں شاپر ضرور ڈبل کرواتے ہیں۔

 Elections 2013سیاست ہمارے ملک میں جنسِ ارزاں بن چکی ہے۔ آئیڈیالوجی کے نام پر ایسی ایسی سب-اسٹینڈرڈ اشیاء مارکیٹ میں برائے فروخت ہیں کہ خدا کی پناہ۔ بس دکان اچھی سجا لی ہے، رنگ برنگی جھنڈیاں بھی لٹکالی ہیں اور ہر آنیوالے گاہک کو ‘چائے یا ٹھنڈا’ بھی پوچھ لیتے ہیں تو بیچارے خریدار بھی دامِ شیندن میں آجاتے ہیں اور وہی خرید کر کارِ ہستی چلاتے ہیں۔

انتخابات قریب ہیں اور اس سارے عمل کو کیا تشبیہ دی جائے، بڑا سوچا میں نے مگر کچھ نہ ملا۔ البتہ سبزی منڈی جانے کا منظر یاد آگیا۔آپ سب کبھی نہ کبھی تو سبزی منڈی گئے ہی ہونگے۔ وہاں سب سٹالز مختلف کیٹگریز کے حساب سے لگے ہوتے ہیں۔ آلو پیاز کا لاگ سیکشن، پھل فروٹ کا الگ سیکشن، سلاد کا الگ سیکشن اور دیگر سبزیاں جابجا سٹالز پہ بکھری پڑیں۔ آپ کو دیکھتے ہی سب دکاندار یک زباں ہوکر آوازیں لگاتے ہیں کوئی گا بجا کر، کوئی ترنم سے، کوئی ٹیلیفونک بانگیں دیتا ہے۔ آلو لے لو، کھیرے لے لو، ٹنڈے لے لو، نمبو لے لو، کیلا لے لو، تربوز لے لو۔ بہت سے دکاندار تو ایک سی چیز ہی بیچ رہے ہوتے ہیں مگر مختلف ادا سے۔ جیسے صرف اگر آلو پیاز کو ہی لے لیں، بیسیوں سٹالز پر ویسے ہی آلو پیاز بک رہے ہوں گے۔ کوئی قیمت ایسے بیان کریگا کہ آپ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ ‘مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے’ کچھ اسکے ‘امپورٹڈ’ ہونے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرینگے، اور کچھ خالی خولی شخصی گرنٹیاں دیں کر کام چلاتے ہیں۔ اب مجبوری ہماری یہ ہوئی کہ کچھ نہ کچھ تو بازار سے لے کر ہی  جانا ہے ورنہ جو کچھڑی بالجبر  پکتی ہے وہ 9-10 سال تو کہیں جاتی نئیں۔ تو آپ اپنی دانست کے مطابق ‘دی بیسٹ’ مال خریدتے ہیں، حالانکہ آلو پیاز تو سب ایک جیسے ہوتے ہیں، ایک ہی زمین سے اگتے ہیں، قیمت بھی سب کی کم و بیش ایک سی ، بس بیچنے والے کا انداز جدا۔

5-years-of-democracy بالکل یہی حال ہمارے یہاں انتخابات کا ہے۔ سب سیاسی دکاندار اپنا مال سجائے بیٹھے ہیں، مال کم و بیش ایک جیسا ہی ، افادیت و خصوصیات بھی ایک سی اور ہماری مجبوری بھی وہی کہ انہی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے ۔ ہاں کچھ شعبدہ باز البتہ پرانے باسی مال پر نیا ‘ترونکا’ لگا کر ‘نیا’ کہہ کر لائے ہیں  سرِ بازار۔ اب ذرا غور کریں تو سبھی سیاسی جماعتوں کا نعرہ جدا جدا مگر ہدف و مقصد ایک ہے، یعنی اقتدار۔ کوئی اپنے ماضی کے کارناموں کو دہرا رہا ہے تو کوئی وعدہ ء فردا کی صدا لگا رہا ہے،  کوئی بنامِ شریعت فروخت کررہا ہے تو کوئی روٹی کپڑا و مکان میں لپٹا شہیدوں کا خوں دکھا رہا ہے۔ کبھی نہ کبھی ہم ان سب دکانوں سے کچھ نہ کچھ خرید بیٹھے ہیں، ان سب کا مال ٹرائیڈ اینڈ ٹیسٹڈ ہے۔ ہاں اس بار اک نیا دکاندار آیا ہے جس نے باقی سٹالز سے سامان چن چن کر اپنی دکان سجائی ہے اور نئے نعرے و جوش و ولولے کیساتھ سرِ بازار می رقصم ہے۔

democracy Pakistan مجبوری انکی بھی ہے کہ یہیں بیچنا ہے باہر کوئی خریدتا نہیں اور ہماری یہ مجبوری کے باہر سے خرید نہیں سکتے جا کر، خدارا  ووٹ ڈالنے سے بس ایک بار یہ ضرور سوچ لینا کہ یہ موقع بار بار نہیں ملنا، ووٹ امانت ہے، اس میں خیانت نہ کیجئے گا کہ خمیازہ پوری قوم بھگتے گی، اور ذاتی پسند ناپسند اور میڈیائی خبروں کی بجائے تمام پارٹیز کے انتخابی منشور کو پڑھ کر اور اسے ڈیلیور کرنے کی قابلیت کے حساب سے ووٹ دیجئے گا،کہیں پھر سے خدا نخواستہ جبری کچھڑی نہ پک جائے۔ واللہ اعلم بالصواب۔

۔

4 thoughts on “انتخابی منشور

Add yours

  1. حضور کس کو سمجھانے کی کوشش میں ہیں، اپنے ہاں ابھی تو صرف سبزی کی دکان سجی ہے، ابھی تو چوہدری صاحب کے احسانات کا بوجھ ڈلنا ہے، گھی کے کنستر، آٹے کی بوری، دور پار کے رشتہ دار کی ضمانت اور نہ جانے کیا کیا بکے گا اور اس سب کی قیمت ہوگی صرف ایک اپکا ووٹ!

  2. یار یہ زیادتی ہے
    عوام کی باری آئی تو اسکو نمبوؤں کے علاوہ ساری بڑی بڑی چیزیں دے دیں
    آلو لے لو، کھیرے لے لو، ٹنڈے لے لو، نمبو لے لو، کیلا لے لو، تربوز لے لو
    تو جو عوام کا درد سینے میں رکھتا ھے تیرا یہ حال ہے تو سیاستدان تو بمبو ٹائپ چیزیں ہی دیں گے نا
    اور خبردار جو کہنی دھی نوں سنانی نُو نوں والا پروگرام چلایا تو
    صاف صاف نام لے خان صاب کا
    اور تو جو مرضی کہتا رہ ووٹ اس دفعہ خانصاب کا ہی ہے
    نو مور آرگومنٹ

Leave a Reply to ابرار قریشی Cancel reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

Blog at WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: