مڈ لائف کرائسس


مڈلائف کرائسس دراصل خوداعتمادی کی تیزی سے کمی اور ناکامی کے خوف  کے سبب دانستہ چولیں مارنے کا  نام ہے. زندگی میں جب ایسی صورتحال، جہاں آپ سمجھدار بھی ہوں اور آپ کی غلطی کم  ہو مگر پھر بھی کھجل بہتیرا ہوجائیں، روز مرہ کی بنیاد پہ آنا شروع ہوجائے تو سمجھ جایئے آپ مڈلائف کرائسس کا شکار ہیں۔

کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے


کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے خدانخواستہ تیرے ساتھ گزرنے پاتی تو زندگی برباد ہو بھی سکتی تھی مستقل افتاد ہو بھی سکتی تھی صد شکر یہ نہ ہو سکا اور اب یہ عالم ہے الحمدللہ تو نہیں ترا غم، تری جستجو بھی نہیں کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے

نیم سرکاری افسر


پوچھیں توقابلیت کی جو زبانی دھاک بٹھائی ہے اس پہ برا اثر پڑتا ہے جو نا پوچھیں تو کام رکتا ہے۔ کام روکنے کی حد تک تو ہم نیم سرکاری افسر ہوگئے ہیں بس بغیرپڑھے  سمجھے فائل پہ ہاں نا کرسکنے کا انتظار ہے تاکہ مکمل سرکاری افسر بن سکیں۔

Blog at WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: