کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے


ساری دنیا میں “پہلی محبت” بارے بہت دلفریب خوش فہمیاں ہیں۔ کچھ کہتے ہیں کہ پہلی محبت کبھی نہیں بھولتی۔ کچھ کہتے پہلی کے بعد اور محبت ہی نہیں ہوسکتی۔ بعضے کہتے ہیں کہ عورت۔ دوسری کے بعد پہلی محبت بھول جاتی ہے جبکہ مرد ساری زندگی نہیں بھولتا۔ واللہ اعلم۔

وہ انگریزی کی ایک بھلی سی کہاوت ہے سگِ آوارہ بارے، میں ہر گاڑی کے پیچھے بھاگتا ہوں مگر میں نہیں جانتا اگر کبھی کوئی گاڑی رک گئی تو میں اس کا کیا کروں گا۔ اس بات کو ایک شاعر نے یوں کہا جس کو انتہائی معمولی ترمیم کے ساتھ درج کیا جارہا ہے:

میں کیا کروں گا اگر وہ مل گیا امجؔد

ابھی ابھی میرے دل میں خیال آیا ہے

محبت پہلی دوسری تیسری یا جونسی بھی ہو ایک اپینڈکس ہے، جس کا  اگر ٹائم سے پتہ چل جائے تو والدین شافی علاج کردیتے ہیں۔  تو جن لوگوں کو شکوہ ہے کہ انہیں ‘پہلی محبت’ نہیں ملی ان سے التماس ہے کہ اللہ کا شکر ادا کریں۔ پہلی محبت آخری شادی ہوا کرتی ہے۔

ساحر لدھیانوی صاحب کی نظم میں کچھ بدتمیز سی ترامیم کرکے ذیل میں ایک خاکہ سا پیش کیا جارہا ہے کہ پہلی محبت مل جاتی تو کیا ہوتا:

کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے

خدانخواستہ تیرے ساتھ گزرنے پاتی

تو زندگی برباد ہو بھی سکتی تھی

مستقل افتاد ہو بھی سکتی تھی

 

یہ خوشی جو مری زیست کا استعارہ ہے

تیرے ہونے سے معدوم ہو بھی سکتی تھی

کچھ ایسا مشکل تو نہیں تھا، تجھے باآسانی

میری نیت معلوم ہو بھی سکتی تھی

 

عجب نہ تھا گھنگھریالے بالوں میں پھنس کر

تیرے پراندے کی بھول بھلیوں میں کھو رہتا

دنیا و مافیہا سے بے گانہ الم ہو کر

کارِ رن مریدی میں محو ہو رہتا

ان پڑھ رہ جاتا اور نہ آتا ہوتا ہنر کوئی

پڑتے جب خاندان والوں کے طعنے

تیرے پلو میں چھپ کر صبر کے گھونٹ پی لیتا

ادھار پیسے مانگ مانگ تیری مانگ  بھرتا

قرض خواہوں سے  چھپ  چھپ کے جی لیتا

 

صد شکر یہ نہ ہو سکا اور اب یہ عالم ہے

الحمدللہ تو نہیں ترا غم، تری جستجو بھی نہیں

ڈگری بھی لے چکا اور نوکری بھی لگ گئی

شادی  ہوگئی، اب اور کی آرذو بھی نہیں

 

دفتر و گھر میں تیزی سے ہورہا ہوں معتبر

سسرال میں ہوں داماد فیورٹ تر

بیگم کے ابو کررہے ہیں میرے نام بزنس

اسی میں سیٹ ہوجاؤنگا ریٹائر ہو کر

 

لمبی چھوڑ گیا ہوں، میں جانتا ہوں مگر میری ہم نفس

کبھی کبھی مرے دل میں خیال آتا ہے

2 thoughts on “کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے

Add yours

Leave a Reply to qalamnama Cancel reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

Blog at WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: